Showing posts with label Mobile Reviews. Show all posts
Showing posts with label Mobile Reviews. Show all posts

Friday, October 7, 2016

تنہائی کی شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں:ماہرین


تنہائی کی شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں:ماہرین

آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق فیس بک پوسٹنگ کرنیوالی خواتین میں بڑی تعداد ان کی ہے جو تنہائی کا شکار ہیں - آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں ہونیوالی حالیہ تحقیق کے مطابق تنہائی کا شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں ۔ تحقیق کے دوران ایسی 1000عورتوں کے فیس بک کے استعمال کا جائزہ لیا گیا جو سخت قسم کی تنہائی کا شکار تھیں ۔ پچھلے سال بھی ایک امریکی یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق میں یہی کہا گیا تھا کہ اکیلے پن کا شکار خواتین فیس بک پر زیادہ ٹائم گزارتی ہیں ۔

Monday, September 26, 2016

موبائل فون اور ڈیجیٹل کیمروں کےلئے 1024 جی بی کا میموری کارڈ تیار



موبائل فون اور ڈیجیٹل کیمروں کےلئے 1024 جی بی کا میموری کارڈ تیار
میموری کارڈز بنانے والی مشہور کمپنی ’’سین ڈسک‘‘ نے دنیا کے پہلے 1 ٹیرابائٹ یعنی 1024 گیگابائٹ گنجائش والے ایس ڈی کارڈ کا پروٹوٹائپ پیش کردیا ہے۔

ایک ٹیرابائٹ کا یہ ایس ڈی میموری کارڈ بطورِ خاص 4K، 8K اور ورچوئل رئیلیٹی ویڈیوز کےلئے گنجائش کے مسلسل بڑھتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ہاف ایچ ڈی اور ایچ ڈی ویڈیوز کے مقابلے میں مذکورہ اقسام کی ویڈیوز کو فی سیکنڈ کئی گنا زیادہ ڈیجیٹل میموری درکار ہوتی ہے۔ یہ میموری کارڈ آئندہ اسمارٹ فونز کی ڈیٹا اسٹوریج صلاحیت میں بھی غیرمعمولی اضافہ کردے گا لیکن ساتھ ہی ساتھ ایچ ڈی، فور کے، ایٹ کے اور وی آر ویڈیوگرافی میں ا ستعمال ہونے والے کیمروں کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا اور ان میں اعلی معیار کی حامل، کئی گھنٹوں جتنی طویل ویڈیوز محفوظ کی جاسکیں گی۔

سین ڈسک کے جاری کردہ بیان میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ ایک ٹیرابائٹ کا مذکورہ ایس ڈی کارڈ کب دستیاب ہوگا لیکن اس شعبے سے وابستہ ماہرین و ناقدین کا خیال ہے کہ اس کی کم سے کم تعارفی قیمت 300 ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے یعنی یہ بہت مہنگا ہوگا۔ لیکن اس کی زبردست گنجائش کو دیکھتے ہوئے شاید یہ کوئی مہنگا سودا ثابت نہ ہو کیونکہ ایک بار خریدنے کے بعد یہ صارف کو لمبے عرصے تک کسی نئے میموری کارڈ کی خریداری سے بے نیاز کردے گا۔ واضح رہے کہ ’’ٹیرابائٹ‘‘ ڈیجیٹل یادداشت کا پیمانہ ہے اور ایک ٹیرا بائٹ میں 1024 گیگابائٹ ہوتے ہیں۔

Monday, September 5, 2016

ہیکرز کا بڑا حملہ



ہیکرز کا بڑا حملہ 

ہیکر ز نے دنیا کی معروف آن لائن ڈیٹا سٹوریج کمپنی "ڈراپ باکس" کے اڑسٹھ ملین صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے - چوری شدہ ڈیٹا میں صارفین کے ای میل ایڈریس، پاس ورڈ شامل ہیں جبکہ توقع کی جا رہی ہے ای میل، پاس ورڈ کے علاوہ صارفین کی ویڈیوز، ذاتی تصویریں اور اسی قسم کا ڈیٹا ہیکر ز کے قبضے میں جا چکا ہے- ڈراپ باکس کی پریس ریلیز کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ چرائے گۓ ڈیٹا میں شاید سن دو ہزار بارہ کے پاس ورڈ ز شامل ہیں

ڈراپ باکس نے اس بارے میں معذرت کی ہے اور اپنے صارفین سے تاکید کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے پاس ورڈ ز تبدیل کر لیں- تا کہ ہیکرز سے صارفین اپنے حساس ڈیٹا کو بچا سکیں- یوں تو انٹرنیٹ پر بڑی بڑی کمپنیز نے اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے سیکورٹی چیکس لگاۓ ہوے ہیں اور کمپنی کی طرف سے صارفین کے فون پر با قاعدہ پن کوڈ بھیجا جاتا ہے تا کہ ہیکنگ جیسی وارداتوں سے بچا جا سکے

Monday, August 29, 2016

اینڈرائڈ سیون نو گاٹ - گوگل کا نیا سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم



اینڈرائڈ سیون نو گاٹ - گوگل کا نیا سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم 

حال ہی میں گوگل نے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے- جس کا آفیشل نام اینڈرائڈ سیون نو گاٹ ہے- سمارٹ فون اور ٹیبز وغیرہ کے لیے یہ گوگل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ہے- گوگل نے اس آپریٹنگ سسٹم میں کئی اہم فیچرز متعارف کرو اے ہیں جو اس سے پہلے  کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں نہیں تھے-اس وقت مارکیٹ میں جتنے بھی موبائل فون ہیں ان میں سے بہت کم ایسے موبائل ہوں گے کہ جن پر یہ سسٹم آسانی سے چل جانے - اینڈرائڈ سیون نو گاٹ کچھ اہم فیچرز درج ذیل ہیں



انسٹینٹ reply 

اینڈرائڈ سیون نو گاٹ میں کسی بھی ای میل یا ایس ایم ایس کا جواب دینے کے لیے یوزر کو کوئی اسپیشل ایپ نہیں کھولنی پڑتی بلکہ نوٹیفکیشن شیڈ میں ہی ٹائپ کر کے جواب ارسال کر سکتے ہیں


نوٹیفکیشن سائی لینٹ

اگر آپ کے موبائل میں کافی ایپس انسٹاللڈ ہیں اور بار بار کسی نہ کسی ایپ کا نوٹیفکیشن آپ کو موصول ہوتا رہتا ہے تو ان نوٹیفکیشن کو آپ سائی لینٹ کر سکتے ہیں 

ایمو جیز 

اینڈرائڈ سیون نو گیٹ میں ٧٢ امیجز پر مشتمل ایمو جیز کا ایک نیا سیٹ بھی ایڈ کیا گیا ہے-اس کے بارے میں گوگل مزید امیجز کو ایڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے



کسٹمائز ایبل شارٹ کٹس 

اینڈرائڈ سیون نو گاٹ میں کسٹمائز ایبل شارٹ کٹس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے - یوزر ان کو اپنی منشا کے مطابق کسٹمائز کر سکتا ہے

ملٹی ٹاسکینگ 

سپلٹ سکرین فیچر کو ایڈ کر کے اینڈرائڈ سیون نو گاٹ نے ملٹی ٹاسکینگ کا ایک بہت ہی مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے- اس فیچر کی مدد سے آپ بیک وقت ایک سے زیادہ ایپس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں


بہتر بیٹری ٹائمنگ 

گوگل نے اپنے پچھلے ورژن اینڈرائڈ مارش میلو میں ڈوز نامی فیچر ایڈ کیا تھا- اس فیچر کا بنیادی مقصد بیک گراؤنڈ ایپس کو کم سے کم ایکٹیویٹی پہ لے کر آنا ہے- اینڈرائڈ سیون نو گیٹ میں گوگل نے اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے جس سے سمارٹ فون، ٹیبلٹ وغیرہ کی بیٹری ٹائمنگ میں بہتری آتی ہے

کلئیر آل 

ایک وقت میں ایک سے زیادہ چلنے والی ایپس کو ایک ہی وقت میں بند کرنے کے لیے کلئیر آل کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے

ایمرجنسی انفارمیشن 

اینڈرائڈ سیون نو گاٹ میں ایک بلٹ ان فیچر بھی ایڈ کیا گیا ہے جس میں یوزر کی تمام بیسک انفارمیشن محفوظ کی جاتی ہے- اس فیچر کی مدد سے حادثے کی صورت میں یوزر کی لوکیشن تک معلوم کی جا سکتی ہے

ڈیٹا سیور 

زیادہ تر سمارٹ فونز میں ایک عام مسلۂ یہ بھی ہوتا ہے کہ جو ایپس استمال نہیں ہو رہی ہوتی وہ بھی مسلسل ڈیٹا سینڈ اور رسیو کر رہی ہوتی ہیں - اینڈرائڈ سیون نو گاٹ میں اس پرابلم کو بھی بہت اچھے طریقے سے یوزر کے کنٹرول میں کر دیا گیا ہے


Tuesday, August 16, 2016

اپنا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکوور کریں


اپنا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکوور کریں

اگر آپ نے غلطی سے کوئی فائل ڈیلیٹ کر دی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں- آپکو یہ فائل ری سائیکل بن سے مل جانے گی-عام طور پر جب ہم کوئی فائل ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بن میں چلی جاتی ہے- لیکن اگرآپ نے کوئی فائل ری سائیکل بن سے بھی ڈیلیٹ کر دی ہے تو پھر ایسی فائل کو ریکوور کرنا مشکل ہو جاتا ہے- مگر آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم کو اس پرابلم کا حل بھی پیش کرتے ہیں 

ایسے پروگرامز جو آپ کے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کو واپس لاتے ہیں انہیں ہم ڈیٹا ریکووری پروگرامز کہتے ہیں- انٹرنیٹ پر بیسیوں قسم کے ڈیٹا ریکووری پروگرامز آپکو مل سکتے ہیں جن میں سے کچھ تو پیڈ ہیں لیکن چند ایک فری بھی دستیاب ہیں - ان میں سے ایک(EaseUS Data Recovery Wizard ) بھی ہے جو کہ فری دستیاب ہے- اگر آپ نے کوئی فائل غلطی سے ری سائیکل بن سے بھی ڈیلیٹ کر دی ہے تو آپ اسے بآسانی ریکوور کر سکتے ہیں - اس کے علاوہ اگر آپ نے غلطی سے ڈرائیور فارمیٹ کر دیا ہے تو آپ پورے ڈرائیور کا ڈیٹا بھی ریکوور کر سکتے ہیں - اگر آپ کا ڈیٹا وائرس اٹیک کا شکار ہو گیا ہے تو آپ اسے بھی آسانی سے ریکوور کر سکتے ہیں - بعض اوقات آپ کی ہارڈ ڈسک میں خرابی کی وجہ سے بھی ڈیٹا ضائع ہو جاتا ہے - اس صورت میں بھی آپ اس سافٹ ویئر کو انتہاہی مفید پائیں گے- اس کے علاوہ آپریٹنگ سسٹم میں خرابی یا پھر پارٹیشن میں خرابی کی صورت میں بھی یہ سافٹ ویئر آپ کو مایوس نہیں ہونے دے گا

Saturday, August 6, 2016

پانی میں گرے موبائل کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا طریقہ



موبائل فونز ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ جدید دور کے انسان کا موبائل فون کے بغیر گزارا ناممکن نظر آتا ہے۔ ان ہی کی بدولت ہم اپنوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور دیگر امور سرانجام دیتے ہیں۔ لیکن آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کا فون پانی میں گر جائے تو آپ کو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے۔

 یہ بات اچھی طرح سے ذہن نشین کر لیں کہ اگر کسی وجہ سے آپ کا فون پانی میں گر جائے تو موبائل کمپنیاں اس چیز کی وارنٹی نہیں دیتیں۔ دوسرا یہ کہ موبائل گیلا ہونے کی صورت میں آپ اس میں موجود تمام ڈیٹا سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ہم اس کیلئے آپ کو کچھ ہدایات بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنے فون کو بچا سکتے ہیں۔

موبائل فون کو فوری پانی سے نکالیں


اگر آپ کا فون پانی میں گر جائے تو وقت ضائع نہ کریں اور فوری طور پر اسے باہر نکالیں۔ بعض اوقات ایسا ہوتا کہ اگر کسی کا فون پانی میں گر جائے تو وہ فوری طور پر امید چھوڑ دیتا ہے کہ اب اس کے فون کا کچھ نہیں ہو سکے گا۔ موبائل

فون سوئچ آف کر دیں 


پانی سے نکالنے کے فوری بعد اپنے موبائل فون کو سوئچ آف کر دیں۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا کہ پانی میں گرنے سے فون خود بخود بند ہو جاتا ہے تاہم اگر ایسا نہ ہو تو فوری طور پر اسے بند کر دیں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے شارٹ سرکٹ کا خدشہ ہوتا ہے۔

بیٹری نکال دیں 


موبائل فون بند کرنے کے بعد اس کی بیٹری کو نکال دیں تاکہ اس کی انرجی سپلائی بند ہو جائے اور زیادہ نقصان کے اندیشے کو کم کیا جا سکے۔ تاہم بعض فونز میں بیٹری کو نکالا نہیں جا سکتا، تو اس صورت میں اس بیٹری کو نکالنے کی کوشش نہ کریں۔

سم کارڈ اور میموری کارڈ کو نکال دیں 


اس کے بعد آپ موبائل فون میں موجود میموری کارڈ اور سم کارڈ کو نکال دیں اور کسی خشک کپڑے سے اس کو صاف کریں۔ تاہم خیال رہے کہ موبائل فون کو سکھانے کیلئے کاغذ کا ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ اس صورت میں کاغذ کے ذرات فون کے اندر جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 موبائل فون کو ویکیوم بیگ میں احتیاط سے رکھ لیں 


اب ایک پلاسٹک بیگ لیں اور اس میں اپنے موبائل فون کے تمام حصوں کو علیحدہ علیحدہ سنبھال کر رکھ لیں۔ ویکیوم بیگ میں موبائل فون رکھنے سے یہ ہوگا کہ اس سے موبائل فون کے اندر پانی کے وہ ذرات بھی سوکھ جائیں گے جسے کپڑے سے صاف نہ کیا جا سکا ہو۔

موبائل فون کو چاول میں رکھیں 


پانی میں گرے ہوئے کسی بھی موبائل سے تمام نمی نکالنا مشکل ہے اگرچہ آپ نے اسے کپڑے سے صاف کیا ہو یا احتیاط سے کسی ویکیوم بیگ میں بھی رکھ لیا ہو۔ اس صورت میں آپ کو کسی ایسی چیز کی ضرورت ہے جو تمام نمی کو ختم کر سکے۔ اس کیلئے چاولوں کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اپنے موبائل فون میں موجود نمی کو سکھانے کیلئے اسے چاولوں میں کم از کم دو دن تک دبا کر رکھ دیں۔ اس کے بعد اپنے فون کو کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سے اسے سورج کی روشنی پہنچ سکے تا کہ اگر کچھ نمی رہ گئی ہو تو وہ بھی باقی نہ رہے۔ اب کچھ دیر بعد فون کو آن کریں۔ اگر آپ نے ہماری ہدایات پر عمل کیا ہو تو امید ہے کہ آپ کے موبائل فون کو کچھ نہیں ہوا ہوگا۔ 

Saturday, July 30, 2016

اب آپ بھی ٹویٹر پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے عام صارفین کو بھی تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنانے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ اب عام صارفین بھی اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔ ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹر حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے لیے یہ آسان ہو کہ وہ ٹویٹر پر بااثر لوگوں کو باآسانی تلاش کر سکیں۔ حکام کے مطابق معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کے ساتھ موجود بلیو ٹک حاصل کرنا اب تمام صارفین کے لیے ممکن ہوگا۔ اس سے قبل ٹویٹر خود صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرتا تھا لیکن اب ٹویٹر نے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ صرف ایک آن لائن فارم بھر کر اپنا اکاؤنٹ تصدیق شدہ کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کیلئے آن لائن سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ صارفین کو اس طرح اچھے اور معیاری ٹویٹر اکاؤنٹس کو فالو کرنے میں مدد ملے گی۔

Thursday, July 21, 2016

دنیا بھر میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے حوالے سے پاکستان سب سے آگے


اسلام آباد: پاکستان بہت جلد دنیا کے اُن چند ملکوں میں شامل ہونے والا ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی جدید ترین فائیو جی ٹیکنالوجی سب سے پہلے آزمائی جائے گی۔

پاکستان کی ایک موبائل فون کمپنی پہلے ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو یہ درخواست دے چکی ہے کہ اسے آزمائشی طور پر فائیو جی اسپیکٹرم استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ بھی شنید ہے کہ پی ٹی اے نے اس کی اجازت بھی دے دی ہے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی 5 گیگاہرٹز اسپیکٹرم استعمال کرتی ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ اس سے موبائل کمیونی کیشن میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی ایک گیگابِٹس فی سیکنڈ یا اس سے بھی زیادہ کی غیرمعمولی رفتار حاصل کی جاسکے گی۔ تجرباتی مراحل سے گزرنے کے بعد، اب اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استفادہ عام کےلئے متعارف کروانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اس بارے میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان میں 2020ء تک فائیو جی ٹیکنالوجی آجائے گی۔ وہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) اور پی ٹی اے کے اشتراک سے منعقدہ ’’ایشیا پیسفک ریگولیٹرز راؤنڈ ٹیبل 2016ء‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائشیں شروع کرنے کےلئے یہاں کی ایک موبائل آپریٹر کمپنی نے تیزی سے کام شروع کردیا ہے اور ’’پاکستان اُن ملکوں میں شامل ہوگا جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی سب سے پہلے آزمائی جائے گی۔‘‘ البتہ انہوں نے اس کمپنی کا نام بتانے سے گریز کیا۔

Friday, July 15, 2016

آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے گوگل لا رہا ہے نیا اینڈروئیڈ فون



محفوظ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کی بات کی جائے تو ہمیشہ ایپل آئی فون کے آئی او ایس کا نام لیا جاتا ہے۔ گوگل اینڈروئیڈ اتنا مقبول ہونے کے باوجود محفوظ تصور کیوں نہیں کیا جاتا؟ اور اینڈروئیڈ صارفین ہی زیادہ ہیکنگ کے حملوں کا نشانہ کیوں بنتے ہیں؟

اس کی وجہ بڑی آسان ہے کہ اینڈروئیڈ اوپن سورس کے تحت بنایا گیا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اینڈروئیڈ میں کوئی خامی دریافت ہوتے ہی گوگل اس کی اپ ڈیٹ جاری کر دیتا ہے لیکن اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیز اس اپ ڈیٹ کو اپنے صارفین تک پہنچانے کے لیے مہینوں لگا دیتی ہیں۔

جبکہ دوسری طرف ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹم اور فون کا خود مالک ہے۔ وہ جب چاہے اپنے فون کے لیے اپ ڈیٹس جاری کر سکتا ہے جو فوراً صارفین تک پہنچ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر آئی فونز پر تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم ملتا ہے جبکہ اینڈروئیڈ کے پرانے ترین ورژن کے حامل اسمارٹ بھی ابھی تک زیر استعمال ہیں۔

اسمارٹ فون کے میدان میں آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اب گوگل نے اپنا فون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی گوگل کا فون نیکسس موجود ہے لیکن اسے گوگل خود تیار نہیں کرتا بلکہ اس کی اشتراکی کمپنیز جیسے کہ ایل جی وغیرہ اسے بناتی ہیں بس اس میں آپریٹنگ سسٹم گوگل کا موجود ہوتا ہے۔

بہرحال گوگل پچھلے کچھ عرصے سے اس مہم میں مصروف ہے کہ دنیا اسے سافٹ ویئر کے علاوہ ہارڈویئر کے حوالے سے بھی جانے یہی وجہ ہے کہ اب گوگل نے ٹیبلٹ و لیپ ٹاپس کے علاوہ اپنا فون بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Friday, July 1, 2016

پاکستان کے 14 سالہ طالب علم کا نام گوگل کے ’’ہال آف فیم‘‘ میں شامل


14 سال کا ایک عام طالب علم امتحان میں زیادہ سے زیادہ نمبر لینے ہی کو اپنی زندگی کی بڑی کامیابی خیال کرتا ہے لیکن لاہور کا نوعمر طالب علم محمد شہزاد اپنی مہارت سے گوگل کے ہال آف گیم کا حصہ بن چکا ہے۔

پاکستانی کمسن طالب علم محمد شہزاد نے اخلاقی ہیکنگ (ایتھیکل ہیکنگ) کے میدان میں نمایاں مقام بنا لیا تھا لیکن خود اسے بھی معلوم نہیں تھا کہ آن لائن سیکیورٹی کے کئی نظاموں میں خرابیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنے پر گوگل نے اس کا نام ’’ہال آف فیم‘‘ میں شامل کرلیا ہے اور ہال آف فیم میں صرف ان ہی افراد کے نام شامل کیے جاتے ہیں جنہوں نے کسی شعبے میں خصوصی اور اہم خدمات انجام دی ہوں۔

شہزاد نے پہلی مرتبہ صرف 12 سال کی عمر میں گوگل اینڈروئیڈ اور اینڈروئیڈ 4.4 لاک بائی پاس میں وی آر پی کی عدم موجودگی دریافت کی اور گوگل کو اس بارے میں مطلع کرنے پر اسے صرف شکریہ کی ایک ای میل موصول ہوئی۔
شہزاد نے گوگل کو خامیوں سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس وقت بھی گوگل میں ایسی کئی خرابیاں اور کمزوریاں دور کرنے پر کام جاری ہے جن کی نشاندہی شہزاد نے کی تھی۔ البتہ شہزاد نے یہ کام کسی صلے کی تمنا کے بغیر انجام دیا تھا۔ گوگل نے شہزاد کی اس مہارت پر اس کانام ’’ہال آف فیم‘‘ میں شامل کیا جس پر اس کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اور اپنے سے دگنی عمر کے (عالمی شہرت یافتہ) تحقیق کاروں کے ساتھ میرا نام شامل ہوجانا ہی اپنے آپ میں ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ اپنے ہال آف فیم پیج میں شہزاد نے بتایا کہ اس نے گوگل کے علاوہ ایپل کے نظاموں میں بھی سیکیورٹی کی کئی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے۔

چھوٹی عمر میں سافٹ ویئر سیکیورٹی ماہر بننے کے سوال پر شہزاد نے بتایا کہ چھوٹی عمر میں اس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود تھی اور ایک اس کے والد کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور یہ اس کی زندگی کا پہلا موقع تھا جب اس نے ہیک کا لفظ سنا تھا تب والد سے والد سے وعدہ کیا کہ ایک دن انہیں ان کا ہیک ہونے والا اکاؤنٹ واپس دلاؤں گا تاہم اس وقت اپنا وہ وعدہ پورا نہ سکا لیکن یہی موقع اس کے لیے ہیکنگ کی اس نئی دنیا میں داخل ہونے کی وجہ بن گیا۔

ایک ’’اخلاقی ہیکر‘‘ کی حیثیت سے شہزاد مختلف کمپنیوں کے بنائے ہوئے سافٹ ویئر میں سیکیورٹی کی خامیاں اور کمزوریاں تلاش کرتا ہے اور متعلقہ اداروں کو ان سے آگاہ کرتا ہے تاکہ وہ ان کمزوریوں کو دور کرسکیں۔ سسٹم سیکیورٹی اور سائبر سیکیورٹی کے علاوہ شہزاد کو ویب ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ اور پی ایچ پی پر مہارت  حاصل ہے۔ نوعمر ہیکر محمد شہزاد کا خیال ہے کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی انڈسٹری کا مستقبل تابناک ہے لیکن نشوونما کی موجودہ رفتار بہت سست ہے کیونکہ بیشتر نئی ٹیکنالوجی کمپنیاں لوگوں کی زندگیاں بدلنے کی جستجو کےبجائے صرف پیسہ کمانے پر کام کررہی ہیں۔

Wednesday, June 22, 2016

چین نے دنیا کا طاقتور ترین ’’سپر کمپیوٹر‘‘ تیارکرلیا


بیجنگ: چین نے ملک میں تیار کردہ مائیکروچپس اورآلات سے دنیا کا طاقتوراورجدید ترین سپرکمپیوٹرتیارکرلیا ہے۔

پیر کے روز جاری کئے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہےکہ چین نے امریکی ٹیکنالوجی کے بغیردنیا کا طاقتورترین سپرکمپیوٹرتیارکیا ہے جسے ’’سن وے تائی ہولائٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طاقتور کمپیوٹر سپرکمپیوٹر سے بھی دگنی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس کمپیوٹر کے بعد چین میں سپرکمپیوٹروں کی تعداد امریکا سے بھی کہیں زیادہ ہوگئی ہے جو 167 ہے۔

’سن وے تائی ہولائٹ‘‘ اس وقت چین کے مشرقی شہر ووکسی میں واقع نیشنل کمپیوٹرسینٹر میں موجود ہے اور اسے طبی اور موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سپرکمپیوٹروں کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ٹاپ 500 ویب سائٹ کے مطابق سپرکمپیوٹروں پر امریکی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے اور چین نے مغرب پر انحصار ختم کردیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق دنیاکے طاقتورکمپیوٹروں میں سے 2 چین میں لیکن 4 امریکہ میں ہیں تاہم پہلے نمبرپر چینی کمپیوٹر ہے۔ چین گزشتہ کئی برس میں سائنس و ٹیکنالوجی پر خطیر رقم خرچ کررہا ہے اور اسی سال دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا افتتاح بھی کیا جارہا ہے۔

Saturday, June 11, 2016

ایپل کا آئی فون 7 پلس 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا



امریکا: حریف کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے ایپل نے اپنی پوری توجہ آئی فون کے اگلے ماڈل آئی فون 7 پلس پر مرکوز کر رکھی ہے جب کہ یہ فون ایپل کا سب سے زیادہ اسٹوریج کا حامل، سب سے پتلا اور تیز ترین چارج ہونے کی طاقت کا حامل ہو گا۔
پچھلے دنوں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ ایپل آخر کار اپنے 16 جی بی ماڈل کو ختم کرکے اسٹوریج کو کم سے کم 32 جی بی تک لے جائے گا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایپل آئی فون کے اگلے ماڈل آئی فون 7 میں تو 64 جی بی برقرار رکھے گا لیکن آئی فون 7 پلس سیریز میں 64 جی بی کو بھی خیرباد کہا جا رہا ہے۔ آئی فون 7 پلس میں کم سے کم 128 جی بی اور زیادہ سے زیادہ 256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔ اس طرح آئی فون اسٹوریج کے معاملے میں آئی پیڈ پرو کے برابر ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ریم کے حوالے سے بھی آئی فون سیون پلس کو ترقی دی جائے گی جس میں 3 جی بی کی ریم نصب ہو گی جب کہ اس کا اسکرین سائز 5.5 انچ ہو گا۔

آئی فون سیون پلس ایپل کا سب سے پتلا فون ہو گا اس کے پتلے ڈیزائن کو برقرار رکھنے کے لیے اس میں آڈیو جیک کو بھی ختم کیا جائے گا۔ اس ماڈل میں چارجنگ کیبل کو بھی بدلا جا رہا ہے۔ عام یو ایس بی کیبل کی جگہ اس فون کے ساتھ لائٹنگ کیبل موجود ہو گی جس کی وجہ یہ فون ایپل میک بک کی یو ایس بی سی پورٹس سے بھی چارج کیا جا سکے گا۔ اس جدید کیبل کی بدولت آئی فون سیون پلس کی چارجنگ کی رفتار بھی انتہائی تیز ہو جائے گی۔ آئی فون سیون پلس ایپل کی تاریخ کا بالکل منفرد فون ثابت ہو گا یہی وجہ ہے کہ ایپل اس پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ آئے دن اس کے حوالے سے سامنے آنے والی مثبت پیش گوئیاں اس کے لیے پہلے سے مارکیٹ میں جگہ بنا رہی ہیں۔

Monday, June 6, 2016

سنیپ چیٹ مقبولیت میں ٹویٹر سے آگے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور اب وہ نسبتاً نئی ایپ سنیپ چیٹ سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔

لاہور: (نیٹ نیوز) سنیپ چیٹ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور اس طرح وہ مقبولیت میں ٹویٹر سے آگے نکل گئی ہے۔ سنیپ چیٹ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے۔ ٹوئٹر کا قیام 2006ء میں عمل میں آیا تھا اور اسے روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 14 کروڑ سے بھی کم ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک زمانہ تھا کہ ٹویٹر، فیس بک کے بعد سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھی مگر اب وہ انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس ایپ سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔ ٹویٹر استعمال کرنے والے ماہانہ صارفین کی تعداد 31 کروڑ ہے اور روزانہ اس پر 13 کروڑ 60 لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں۔ سنیپ چیٹ میں لوگوں کے درمیان باہمی رابطے کسی گیم کی طرح ہیں جس میں سیلفیز اور مختصر ویڈیوز کا تبادلہ کیا جاتا ہے جو مقررہ وقت کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔ ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسے نے خود تسلیم کیا ہے کہ سنیپ چیٹ سے میسجنگ بہت جدید ہے اور ان کی اپنی ایپ لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتی ہے جس میں بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Wednesday, March 2, 2016

روتے بچوں کو آئی پیڈ یا موبائل فون تھمانا دماغ کیلئے نقصان دہ ہے:ماہرین


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے اور سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں

لاہور - طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ روتے بچوں کو چپ کروانے کے لیے انہیں آئی پیڈ یا موبائل فون تھمانا ننھے دماغوں کے لیے نقصان دہ ہے ، ایسے بچے نہ صرف سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں بلکہ اپنے جذبات پر قابو پانا بھی نہیں سیکھ پاتے ۔
بچے ہمارے عہد کے کچھ زیادہ ہی چالاک ہیں ، روتے ، منہ بسورتے ان ننھے منے ضدی بچوں کو اگر آئی پیڈز یا اسمارٹ فونز تھما دیں تو چپ کر جاتے ہیں ۔ آج کے دور میں والدین کو بھی سہولت ہو گئی ، مارکیٹ جانا ہو یا کوئی کام کرنا ہو تو ننھے بچوں کو موبائل فونز پکڑا دیں ۔

تاہم امریکی طبی ماہرین نے اسمارٹ فونز کو بچوں کے دماغ کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے ۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا تاہم ایپ اور الیکٹرانک کتابیں بچوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن وہ بھی والدین یا کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے بے کار ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وقت ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھنے والے بچوں کی نہ صرف زبان متاثر ہوتی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی یہ پیچھے بھی رہ جاتے ہیں ۔ 

Friday, February 26, 2016

برق رفتار ’’وائی گِگ‘‘ ٹیکنالوجی، ایچ ڈی ویڈیو سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ


دنیا بھر کے صارفین سست وائی فائی سے اتنے ہی پریشان ہیں جتنا انٹرنیٹ کی شروعات پر ٹیلی فون کے ذریعے انٹرنیٹ کھولا جاتا تھا لیکن اب ایک کمپنی نے وائی فائی کے انقلابی رابطے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس میں ایک ایچ ڈی ویڈیو کو صرف چند سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس عمل میں وائی فائی کی رفتار اتنی ہی ہوتی ہے جتنا کیبل اور تاروں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے اور اسے وائرلیس گیگابٹ (وائی گِگ) کہا گیا ہے۔ مظاہرے میں ایک ایچ ڈی ویڈیو صرف 4 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی گئی۔
 
لندن:  انٹیل کے مطابق یہ ایک انقلابی طریقہ ہے جو ڈیٹا شیئرنگ کو بدل کر رکھ دے گا۔ وائی گِگ ایک نیا وائی سپیکٹرم ( ریڈیو موج) استعمال کرتا ہے جسے IEEE 802.11ad کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت چلنے والے IEEE 802.11ac اور 802.11n بینڈز کی جگہ لے سکے گا اور 60 گیگا ہرٹز چینل پر کام کرتا ہے۔ وائی گِگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت آسانی سے ایک گیگا بائٹ ( جی بی ) ڈیٹا ایک سیکنڈ میں وائرلیس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ انٹیل کے مطابق نہ صرف یہ مروجہ وائرلیس بینڈ پر کام کرتی ہے بلکہ ایک تکینک ’’بیم فارمنگ‘‘ کو بھی سپورٹ کرتی ہے جو عموماً سنسر اور سمتی سگنل ٹرانسمیشن کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی حد صرف 10 میٹر یا 32 فٹ ہے جو بہت کم ہے لیکن طویل فاصلوں پر وائی فائی سگنل بھیجنے کیلئے ایک اور بینڈ IEEE 802.11ah موزوں ہے جو کم توانائی استعمال کرتا ہے لیکن بہت سست ہے۔ یہ دیہی اور دور دراز علاقوں کیلئے مناسب ہے جہاں انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہو۔
-

لائی فائی سے ایک سیکنڈ میں 23 فلمیں ڈاﺅن لوڈ


ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں سوگنا زیادہ ہے
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی ایک لائی فائی اسٹارٹ اپ کمپنی اولیڈکوم نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لائی فائی اتنی تیز ہے کہ اس سے ایک سیکنڈ میں 23 ڈی وی ڈیز ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہیں ۔
فرانسیسی کمپنی کی جانب سے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران لائی فائی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ایک ویڈیو اسمارٹ فون پر اسٹریم کرکے کیا گیا ۔ 
ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں سوگنا زیادہ ہے۔
تاہم اس ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائسز فی الحال بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ آئندہ چند برسوں میں وائی فائی کی جگہ لائی فائی ٹیکنالوجی کو ترجیح دی جائے گی ۔

Tuesday, February 23, 2016

Samsung Galaxy S7, LG G5 Unveiled


BARCELONA: South Korean tech giants Samsung Electronics and LG unveiled Sunday new smartphones with better cameras and turned to virtual reality to boost interest in their headsets at a time of slowing sales.

Samsung launched two versions of its flagship phone, the flat screen Galaxy S7 and the curved screen Galaxy S7 edge, with cameras that can take better pictures under low-light conditions.

The company, the world’s number one smartphone maker, also debuted its first 360 degree camera, the Gear 360, in Barcelona where the mobile industry is gathered for the start of the Mobile World Congress on Monday, in its latest attempt to remain ahead of Apple.

The camera is designed to make it easy to take all-around photos and videos that can be uploaded to Facebook and YouTube, or viewed as immersive experiences on Samsung’s virtual reality Gear VR headsets which went on sale in November.

“User generated 360 degree photos and films are going to see rapid growth in 2016. Numerous 360 degree cameras are being launched and users will want to get access to this content,” said Ben Wood, chief of research at CCS Insight.

“Although it can be viewed on a standard smartphone or PC screen, the most impactful way of looking at this content is with a VR headset — this is undoubtedly going to drive sales of these products.”

Facebook founder and CEO Mark Zuckerberg made a surprise appearance at the Samsung press conference to announce a partnership with the South Korean firm to promote the use of virtual reality on the social network.

“We want to make Facebook the best video platform for virtual reality and Samsung is the only company in the world that can provide a good experience in terms of virtual reality,” he said.

Rival South Korean tech firm LG sought to steal Samsung’s thunder by unveiling its new premium handset, the G5, its first modular smartphone which is made using different components that can be independently upgraded or replaced such as a removable battery.

The G5 comes with several accessories such as a sound system developed by Danish firm Bang & Olufsen and a virtual reality headset which will allow it to compete with a headset launched by Samsung late last year.

Wednesday, February 10, 2016

ایپل، فیس بک اور مائیکروسوفٹ کی فی سیکنڈ مجموعی آمدنی 2 ہزار ڈالر ہے، سروے


سان فرینسسکو: امریکی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ایپل، مائیکروسوفٹ اور فیس بک کمپنیاں مشترکہ طور پر 2 ہزار ڈالر فی سیکنڈ کمارہی ہیں اور ان میں سے 50 فیصد سے زائد رقم ایپل کے حصے میں آرہی ہے۔
امریکی ادارے ٹیکس جسٹس کا کہنا ہےکہ ٹیکنالوجی سے وابستہ مشہور کمپنیاں کم ازکم سال میں 90 ارب ڈالر کا ٹیکس ادا نہیں کرتیں اور وہ اس کے لیے مختلف حربے استعمال کرتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق ایپل، ایلفابیٹ، مائیکروسوفٹ اور فیس بک فی منٹ ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر رقم بنارہی ہیں جب کہ فیس بک کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کیونکہ 2015 کی ابتدا میں اس کے اثاثے 3.85  ارب ڈالر تھے جو اب 5.84 ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایپل کے رواں ہفتے کے اثاثے 547 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ 4 کمپنیاں دولت کمانے میں دنیا کی تمام تیل کی کمپنیوں سے بھی آگے ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کمپنی سروے کے مطابق ٹویٹر کمپنی اسٹاک بازار میں زیرِ گردش حصص کی 45 فیصد آمدنی اپنے ملازمین کو دیتی ہے اور گزشتہ برس اس نے اپنے ملازمین کو تنخواہوں اور فائدے کی مد میں 631 ملین ڈالر دیئے ہیں۔
 

Thursday, February 4, 2016

’’واٹس ایپ‘‘ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی



نیویارک: موبائل فون پر میسیجنگ کا ٹرینڈ جیسے جیسے بڑھتا جا رہا ہے لوگوں کو اپنے پیاروں کو میسج کرنا ہو، آڈیو یا ویڈیو پیغام دینا ہو تو وہ واٹس ایپ کا سہارا لیتے ہیں اسی لیے واٹس ایپ کا استعمال کرنے والوں کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے جس سے واٹس ایپ کی پسندیدگی کا گراف مزید بڑھ گیا ہے۔

واٹس ایپ کی تعداد کا ایک ارب تک پہنچنا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے تاہم یہ تعداد فیس بک کے اپنی میسینجر موبائل ایپلی کیشن کے صارفین سے زائد ہے جس کے ماہانہ 80 کروڑ صارفین ہیں جب کہ فیس بک کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پرروزانہ 42 ارب پیغامات اور 25 کروڑ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں تاہم ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی واٹس ایپ کئی اہم منڈیوں میں پیچھے ہے اور اسے مزید جدید فیچر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایچ ایس کے موبائل تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایسی کئی بڑی منڈیاں ہیں جہاں واٹس ایپ بڑا کھلاڑی نہیں ہے جب کہ چین میں وی چیٹ کے 50 کروڑ صارفین ہیں۔ جاپان میں لائن پسند کیا جاتا ہے اور کاکاؤ ٹاک جنوبی کوریا میں فیورٹ میسجنگ سروس ہے لیکن یہ سب مخصوص علاقوں اور خطوں تک محدود ہیں جب کہ بین الاقوامی طور پر سب سے زیادہ کامیاب واٹس ایپ ہے۔

Friday, January 29, 2016

پرانا آئی فون6 دے جائیں نیا گلیکسی ایس 6 ایج یا نوٹ 5 لے جائیں





سام سنگ پاکستان میں نئی پیش کش متعارف کرا رہا ہے
سام سنگ پاکستان میں نئی پیش کش متعارف کرارہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنا موجودہ آئی فون 6 یا 6 ایس دے کر نیا سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج یا گلیکسی نوٹ 5 حاصل کر سکتے ہیں۔

سام سنگ کی یہ پیش کش محدود مدت کے لیے ہے جو یکم فروری 2016 سے شروع ہوکر 31 مارچ 2016 تک جاری رہے گی۔

اس پیش کش کے تحت ہر آئی فون بدلوانے والے صارف کو سام سنگ گیئر وی آر ڈیوائس مفت فراہم کی جائے گی۔

 سام سنگ کی یہ پیش کش سام سنگ کے مخصوص سٹور پر فراہم کی گئی ہے۔ایسے صارفین جو اس پیش کش سے فائدہ اٹھانا چاہیں وہ اپنے آئی فون کے ساتھ ان سٹور کو وزٹ کریں گے اورسٹور مالکان آئی فون کا معائنہ کرنے کے بعد اُن کی قیمت بتائیں گے۔ اگر آئی فون مالکان اس قیمت پر رضامند ہوگئے تو وہ بقیہ ادائیگی کے بعد اپنے آئی فون کے بدلے سام سنگ کا برانڈ نیو سمارٹ فون حاصل کر سکٰیں گے۔

پاکستان میں سام سنگ کے مخصوص سٹور کی معلومات ٹول فری نمبر 080072678سےحاصل کی جا سکتی ہیں۔

 

Copyright @ 2013 121 Latest Updates.