Wednesday, May 25, 2016

ڈبل روٹی کھانے سے آپ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں: تحقیق


اگر آپ ناشتے میں ڈبل روٹی استعمال کرتے ہیں تو ترک کر دیں ورنہ یہ آپ کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر دے گی۔

لاہور: (ویب ڈیسک) گندم کی روٹی ہماری روایتی خوراک ہے لیکن آج کل بازار میں دستیاب بریڈ کا رواج بھی بہت عام ہو گیا ہے جبکہ بازاری بریڈ عذائیت سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری خرچے کا بھی باعث بنتی ہے۔ آجکل وقت کی کمی کی وجہ سے خصوصاً ناشتے میں بریڈ کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے۔ ماہرین غذائیت کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ بریڈ سے جتنا پرہیز کیا جائے بہتر ہے۔ سینٹر آف انوائرنمنٹل اینڈ سائنس کی ریسرچ کے مطابق اکثر لوگ صبح ناشتے میں ڈبل روٹی کیساتھ ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ڈبل روٹی جیسی خوراک آپ کو کینسر جیسے موذی مرض کی جانب دھکیل رہی ہے۔ دہلی میں 38 اقسام کی ڈبل روٹی کے نمونے حاصل کئے گئے جس میں سادہ ،فروٹ، پیزا ، براؤن اور وائٹ ڈبل روٹی شامل ہے۔ ان تمام اقسام کی ڈبل روٹی کو جب چیک کیا گیا تو اس میں پوٹاشیم برومیٹ اور پوٹاشیم آیوڈیٹ کافی مقدار میں پایا گیا جنہیں زہریلا کیمیکل سمجھا جاتا ہے جو انسانی صحت پر بُرے اثرات چھوڑتا ہے۔

کینسر پر ریسرچ کرنی والی انٹر نیشنل ایجنسی بھی ڈبل روٹی میں استعمال ہونیوالے پوٹاشیم برومیٹ کو بھی کرسینوجینک کیمکلز کی فہرست میں شامل کر چکی ہے ۔ یہ ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو کینسر جیسی موذی بیماری کا سسب بنتے ہیں۔ پوٹاشیم آیوڈیٹ کی وجہ سے جسم میں آیوڈین کا اضافہ ہوتا جو تائرواڈ کے مسئلے کا سبب بنتا ہے۔ ان دونوں کیمیکلز کے استعمال پر اکثر ممالک میں پاپندی لگا دی گئی ہے جو ڈٖبل روٹی میں استعامل کئے جاتے تھے لیکن بھارت میں انہیں آٹے کی صفائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس قسم کی ڈبل روٹی انسانوں کو آہستہ آہستہ کینسر کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔
غذائیت سے محروم: بازاری بریڈ ہماری روزمرہ غذائی ضروریات کے لحاظ سے تقریباً بے فائدہ ہے۔ اسے صاف شدہ آٹے سے بنایا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں فائبر نہیں ہوتا اور نہ ہی خالص گندم جیسی غذائیت ہوتی ہے۔

زیادہ نمک: بریڈ کو بنانے کیلئے نمک کی خاصی مقدار استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ جسم میں سوڈیم کے اضافے کا باعث بنتی ہے جو صحت کیلئے صیح نہیں۔  وزن میں اضافہ: بازار میں دستیاب بریڈ میں کاربوہائیڈریٹ، نمک، میٹھا اور اسے خراب ہونے سے بچانے کیلئے اضافی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ بھوک: آپ بریڈ کھا کر بھی بھوکے ہی رہتے ہیں کیونکہ اس میں نہ تو غذائیت ہوتی ہے اور نہ ہی فائبر۔ 

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 121 Latest Updates.