Tuesday, August 23, 2016

چکوترے کے حیرت انگیز فوائد


چکوترے کے حیرت انگیز فوائد 

چکوترا ایک انتہائی مفید پھل ہے یہ نوے فیصد سے زیادہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے- اس کے علاوہ وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتا ہے-فائبر بھی چکوترے کا لازمی جزو ہے- جو لوگ ڈی ہائیڈ ریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ان میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے چکوترا بہت مفید پھل ہے-اس وقت دنیا میں جو بڑی بڑی بیماریاں عام ہیں ان سب کے لیے چکوترا انتہائی مفید ہے

مانع کینسر 

چکوترا مختلف اقسام کے خطرناک کینسر ،جن میں لبلبے کا کینسر اور آنتوں کا کینسر شامل ہیں، کو روکنے کی انتہائی طاقتور صلاحیت رکھتا ہے -کینسر کو روکنے کے لیے فولک ایسڈ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں- فولک ایسڈ چکوترے میں لازمی طور پر پایا جاتا ہے- اس کے علاوہ فولک ایسڈ بریسٹ کینسر کو روکنے میں بھی کافی معاون ثابت ہوا ہے

گردے کی پتھری 

چکوترا گردے کی پتھری کو گھلانے کی صلاحیت رکھتا ہے- یہ گردے کی پتھری کی افزائش کو روک دیتا ہے- ایسا اس میں موجود سٹرک ایسڈ کی وجہ سے ہے- سٹرک ایسڈ ذائقہ میں ترش ہوتا ہے

آنکھوں کا موتیا 

وٹامن سی آنکھوں میں موتیا روکنے میں کافی مددگار ثابت ہوا ہے- چونکہ چکوترے میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے چکوترا آنکھوں کے موتیا کو کم کرنے میں مددگار ہے 

دل کا دورہ 

چکوترا خون میں لوتھڑا بننے کے عمل کو کسی حد تک روکتا ہے - اسی لیے چکوترا دل کے دورہ کو روکنے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوا ہے

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 121 Latest Updates.