اینڈرائڈ سیون نو گاٹ - گوگل کا نیا سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم
حال ہی میں گوگل نے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے- جس کا آفیشل نام اینڈرائڈ سیون نو گاٹ ہے- سمارٹ فون اور ٹیبز وغیرہ کے لیے یہ گوگل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ہے- گوگل نے اس آپریٹنگ سسٹم میں کئی اہم فیچرز متعارف کرو اے ہیں جو اس سے پہلے کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں نہیں تھے-اس وقت مارکیٹ میں جتنے بھی موبائل فون ہیں ان میں سے بہت کم ایسے موبائل ہوں گے کہ جن پر یہ سسٹم آسانی سے چل جانے - اینڈرائڈ سیون نو گاٹ کچھ اہم فیچرز درج ذیل ہیں
انسٹینٹ reply
اینڈرائڈ سیون نو گاٹ میں کسی بھی ای میل یا ایس ایم ایس کا جواب دینے کے لیے یوزر کو کوئی اسپیشل ایپ نہیں کھولنی پڑتی بلکہ نوٹیفکیشن شیڈ میں ہی ٹائپ کر کے جواب ارسال کر سکتے ہیں
نوٹیفکیشن سائی لینٹ
اگر آپ کے موبائل میں کافی ایپس انسٹاللڈ ہیں اور بار بار کسی نہ کسی ایپ کا نوٹیفکیشن آپ کو موصول ہوتا رہتا ہے تو ان نوٹیفکیشن کو آپ سائی لینٹ کر سکتے ہیں
ایمو جیز
اینڈرائڈ سیون نو گیٹ میں ٧٢ امیجز پر مشتمل ایمو جیز کا ایک نیا سیٹ بھی ایڈ کیا گیا ہے-اس کے بارے میں گوگل مزید امیجز کو ایڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے
کسٹمائز ایبل شارٹ کٹس
اینڈرائڈ سیون نو گاٹ میں کسٹمائز ایبل شارٹ کٹس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے - یوزر ان کو اپنی منشا کے مطابق کسٹمائز کر سکتا ہے
ملٹی ٹاسکینگ
سپلٹ سکرین فیچر کو ایڈ کر کے اینڈرائڈ سیون نو گاٹ نے ملٹی ٹاسکینگ کا ایک بہت ہی مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے- اس فیچر کی مدد سے آپ بیک وقت ایک سے زیادہ ایپس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
بہتر بیٹری ٹائمنگ
گوگل نے اپنے پچھلے ورژن اینڈرائڈ مارش میلو میں ڈوز نامی فیچر ایڈ کیا تھا- اس فیچر کا بنیادی مقصد بیک گراؤنڈ ایپس کو کم سے کم ایکٹیویٹی پہ لے کر آنا ہے- اینڈرائڈ سیون نو گیٹ میں گوگل نے اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے جس سے سمارٹ فون، ٹیبلٹ وغیرہ کی بیٹری ٹائمنگ میں بہتری آتی ہے
کلئیر آل
ایک وقت میں ایک سے زیادہ چلنے والی ایپس کو ایک ہی وقت میں بند کرنے کے لیے کلئیر آل کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے
ایمرجنسی انفارمیشن
اینڈرائڈ سیون نو گاٹ میں ایک بلٹ ان فیچر بھی ایڈ کیا گیا ہے جس میں یوزر کی تمام بیسک انفارمیشن محفوظ کی جاتی ہے- اس فیچر کی مدد سے حادثے کی صورت میں یوزر کی لوکیشن تک معلوم کی جا سکتی ہے
ڈیٹا سیور
0 comments:
Post a Comment