Tuesday, May 31, 2016

مردوں کیلئے انڈے کی زردی کھانا انتہائی ضروری کیوں ہے ؟ ماہرین نے انتہائی مفید راز بتا دیا، مشورہ دے دیا



لندن (نیوز ڈیسک) انڈے کا شمار غذائی اجزاءسے بھرپور لذیز ترین خوراک میں ہوتا ہے لیکن اکثرلوگ کولیسٹرول کے ڈر سے انڈے، اور خصوصاً اس کی زردی سے خود کو محروم کئے رکھتے ہیں۔ اگر آپ بھی انڈے کے بارے میں پھیلائی گئی افواہوں سے متاثر ہو چکے ہیں تو جان لیجئے کہ ماہرین صحت نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ انڈے کی زردی کا منفی کولیسٹرول کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور خصوصاً مردون کو انڈے کی زردی کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔

ویب سائٹ مینز ہیلتھ کے مطابق الینائے یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر ڈونلڈ لے مین کہتے ہیں کہ 1940 میں ایک تحقیق کی گئی، جسے فریمنگم سٹڈی کہا جاتا ہے۔ اس تحقیق میں پہلی دفعہ دل کے مرض اور کولیسٹرول کا تعلق جوڑا گیا۔ اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد غذائی ماہرین نے کولیسٹرول پیدا کرنے والی خوراک کے خلاف مہم شروع کر دی اور اس مہم کی لپیٹ میں انڈے بھی آگئے۔ ڈاکٹر ڈونلڈ لے مین کا کہنا ہے کہ اب یہ بات واضح طورپر ثابت ہو چکی ہے کہ غذائی کولیسٹرول کا بلڈ کولیسٹرول کو بڑھانے میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، اور بلڈکولیسٹرول میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر انڈے کی زردی کا استعمال ترک کرنا بالکل بے بنیاد بات ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈہ قدرتی طورپر دستیاب غذاﺅں میں سب سے زود ہضم پروٹین کی حامل خوراک ہے۔ ایک مکمل انڈے سے آپ کو چھ سے سات گرام پروٹین حاصل ہو جاتی ہے اور کسی بھی دیگر غذا کی نسبت انڈے کی پروٹین جلد اور بہتر طورپر ہضم ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی میں فاسفورس ، زنک بی وٹامن ، کولین اور اینٹی آکسیڈنٹ بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔ اس کا استعمال آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے، سوزش سے محفوظ رکھتا ہے ، مسل کی طاقت بڑھاتا ہے ،آپ کے دماغ کو توانائی فراہم کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ تمام عوامل مردانہ صحت کے ساتھ براہ راست منسلک ہیں، اور مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی افزائش کے لئے بھی انڈے بہت مفید ہیں ،لہٰذا انڈے کو مردوں کے لئے خاص غذا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ تو اگر آپ بھی انڈے کی زردی سے پرہیز کر رہے ہیں تو جان لیں کہ آپ نے بلاوجہ خود کو انتہائی ضروری غذا سے محروم کر رکھا ہے۔

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 121 Latest Updates.