سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور اب وہ نسبتاً نئی ایپ سنیپ چیٹ سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔
لاہور: (نیٹ نیوز) سنیپ چیٹ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور اس طرح وہ مقبولیت میں ٹویٹر سے آگے نکل گئی ہے۔ سنیپ چیٹ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے۔ ٹوئٹر کا قیام 2006ء میں عمل میں آیا تھا اور اسے روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 14 کروڑ سے بھی کم ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک زمانہ تھا کہ ٹویٹر، فیس بک کے بعد سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھی مگر اب وہ انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس ایپ سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔ ٹویٹر استعمال کرنے والے ماہانہ صارفین کی تعداد 31 کروڑ ہے اور روزانہ اس پر 13 کروڑ 60 لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں۔ سنیپ چیٹ میں لوگوں کے درمیان باہمی رابطے کسی گیم کی طرح ہیں جس میں سیلفیز اور مختصر ویڈیوز کا تبادلہ کیا جاتا ہے جو مقررہ وقت کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔ ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسے نے خود تسلیم کیا ہے کہ سنیپ چیٹ سے میسجنگ بہت جدید ہے اور ان کی اپنی ایپ لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتی ہے جس میں بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment