Friday, July 15, 2016

آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے گوگل لا رہا ہے نیا اینڈروئیڈ فون



محفوظ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کی بات کی جائے تو ہمیشہ ایپل آئی فون کے آئی او ایس کا نام لیا جاتا ہے۔ گوگل اینڈروئیڈ اتنا مقبول ہونے کے باوجود محفوظ تصور کیوں نہیں کیا جاتا؟ اور اینڈروئیڈ صارفین ہی زیادہ ہیکنگ کے حملوں کا نشانہ کیوں بنتے ہیں؟

اس کی وجہ بڑی آسان ہے کہ اینڈروئیڈ اوپن سورس کے تحت بنایا گیا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اینڈروئیڈ میں کوئی خامی دریافت ہوتے ہی گوگل اس کی اپ ڈیٹ جاری کر دیتا ہے لیکن اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیز اس اپ ڈیٹ کو اپنے صارفین تک پہنچانے کے لیے مہینوں لگا دیتی ہیں۔

جبکہ دوسری طرف ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹم اور فون کا خود مالک ہے۔ وہ جب چاہے اپنے فون کے لیے اپ ڈیٹس جاری کر سکتا ہے جو فوراً صارفین تک پہنچ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر آئی فونز پر تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم ملتا ہے جبکہ اینڈروئیڈ کے پرانے ترین ورژن کے حامل اسمارٹ بھی ابھی تک زیر استعمال ہیں۔

اسمارٹ فون کے میدان میں آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اب گوگل نے اپنا فون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی گوگل کا فون نیکسس موجود ہے لیکن اسے گوگل خود تیار نہیں کرتا بلکہ اس کی اشتراکی کمپنیز جیسے کہ ایل جی وغیرہ اسے بناتی ہیں بس اس میں آپریٹنگ سسٹم گوگل کا موجود ہوتا ہے۔

بہرحال گوگل پچھلے کچھ عرصے سے اس مہم میں مصروف ہے کہ دنیا اسے سافٹ ویئر کے علاوہ ہارڈویئر کے حوالے سے بھی جانے یہی وجہ ہے کہ اب گوگل نے ٹیبلٹ و لیپ ٹاپس کے علاوہ اپنا فون بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 121 Latest Updates.