سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایک ٹویٹ میں 140 کریکٹرز کی حد میں نرمی لا رہی ہے۔ اب ٹویٹ کے 140 کریکٹرز کی حد میں فوٹو اور کہانیوں کے لنکس کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
لندن: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایک بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق جلد ہو جائے گا۔ صارفین کو اب کسی بھی ٹویٹ کیلئے 140 کریکٹرز کی حد میں نہیں رہنا پڑے گا۔ اب صارفین جتنا چاہیں اتنا لمبا پیغام کمپوز کر سکیں گے۔ تاہم بلومبرگ کی اس رپورٹ پر ٹویٹر نے تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم گزشتہ جون میں ٹویٹر نے اعلان کیا تھا کہ ایک صارف دوسرے صارف کو دس ہزار کریکٹر تک کا پیغام بھیج سکے گا۔ جنوری میں ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے 140 کریکٹرز کی حد کو ایک خوبصورت چیز قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے انسان کی صلاحیت اجاگر ہوتی ہے۔ ڈورسی کا کہنا تھا کہ اس بارے میں سوچا جا رہا ہے کہ صارفین لمبی ٹویٹ کر سکیں۔
0 comments:
Post a Comment