Friday, June 24, 2016

چیونگم نگلنے سے کیا ہوتا ہے؟


لاہور: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام انہضام بہت طاقتور ہے، یہ اگر گوشت جیسی سخت چیز کو ہضم کر سکتا ہے تو چیونگم کو بھی کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر غلطی سے ہم چیونگم نگل بھی لیں تو ہمارے پیٹ میں ایسے ایسڈز اور انزائمز موجود ہیں جو اسے ہضم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ چیونگم کی تیاری میں مختلف کیمیکلز استعمال کئے جاتے ہیں اس لئے یہ مکمل طور پر ہضم نہیں ہوتی۔ تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ چیونگم ہماری انتڑیوں میں چپک جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیونگم کی چونکہ کوئی غذائی اہمیت نہیں، اس لئے اسے نگلنے سے پرہیز ہی بہتر ہے۔ 

Admin

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation.

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright @ 2013 121 Latest Updates.