سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے عام صارفین کو بھی تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنانے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ اب عام صارفین بھی اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔ ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹر حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے لیے یہ آسان ہو کہ وہ ٹویٹر پر بااثر لوگوں کو باآسانی تلاش کر سکیں۔ حکام کے مطابق معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کے ساتھ موجود بلیو ٹک حاصل کرنا اب تمام صارفین کے لیے ممکن ہوگا۔ اس سے قبل ٹویٹر خود صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرتا تھا لیکن اب ٹویٹر نے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ صرف ایک آن لائن فارم بھر کر اپنا اکاؤنٹ تصدیق شدہ کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کیلئے آن لائن سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ صارفین کو اس طرح اچھے اور معیاری ٹویٹر اکاؤنٹس کو فالو کرنے میں مدد ملے گی۔
0 comments:
Post a Comment