لند ن: ایک خاص آلے کی مدد سے دل کی شکستہ شریانوں کی کامیاب مرمت کا تجربہ کیا گیا-اس ٹیکنالوجی کا تصور اوپن ہارٹ سرجری سے یکسر مختلف ہے- اوپن ہارٹ سرجری میں پسلیوں کو کا ٹ کر دل کے والو و اور شریانوں کی بحالی کا کام کیا جاتا ہے - اوپن ہارٹ سرجری میں شریان کے متعلقہ حصوں کو جوڑنے کے لیے گور ٹیکس تار کا استمعال ایک معمول ہے
جبکہ جدید ٹیکنالوجی میں مریض کے سینے میں سوراخ کر کے ایک سولڈرنگ گن نما آلہ کی مدد سے یہ کام سرانجام دیا جاتا ہے-اس آلہ کو عرف عام میں ہارپون کہا جاتا ہے- ہارپون آلے کےایک انتہائی سرے میں گور ٹیکس تار لگے ہوے ہوتے ہیں- جو شریانوں تک پہنچ کر مرمت کا کم سرانجام دیتے ہیں
اس ٹیکنالوجی کا ایک خاص فائدہ یہ ہے کے یہ ایک انتہائی کم خرچ ٹیکنالوجی ہے - لہٰذا سوچا یہی جا رہا ہے کہ ایک عام آدمی کے لیے بھی اس طریقہ علاج سے مستفید ہونا خاص مشکل نہ ہوگا
0 comments:
Post a Comment